گنجان آباد

( گُنْجان آباد )
{ گُن + جان + آ + باد }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ صفت 'گنجان' کے ساتھ فارسی صفت 'آباد' لگانے سے مرکب 'گنجان آباد' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (علاقہ یا بستی وغیرہ) جہاں آبادی زیادہ اور مکانات قریب قریب واقع ہوں، زیادہ آبادی والا۔
"ماہی گیری کی منزل میں لوگ گنجان آباد علاقوں میں قیام کر سکتے ہیں وہ اس لیے کہ ان کی خوراک ماہی گاہوں پر موقوف ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٤ )