گوبھی

( گوبھی )
{ گو (و مجہول) + بھی }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء "کتاب مبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک چھوٹا پودا یا اس کا پھول جو ترکاری کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پتے بڑے بڑے اور تعداد میں کم اور پھول رنگ میں سفید گھٹا ہوا اور چھتری کی مانند کافی بڑا ہوتا ہے، اس کی ایک قسم بند گوبھی بھی ہے جس میں پھول کی جگہ صرف پتوں کا ایک بڑا بند گچھا ہوتا ہے لاط: Elephtantophus scaber
"وہ غذائیں جن میں فاسفورس بکثرت موجود ہوتا ہے یہ ہیں . گوبھی، گانٹھ گوبھی، گوشت اور مچھلی۔"      ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٤ )
  • The medicinal herb;  a cabbage;  a term in card playing