گورکن

( گورکَن )
{ گور (و مجہول) + کَن }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گور' کے ساتھ فارسی مصدر 'کندن' سے مشتق صیغۂ امر 'کن' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر مرکب 'گورکن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قبر کھودنے والا، وہ شخص جس کا پیشہ قبر کھودنا اور مردہ دفن کرنا ہو۔
"عام طور پر نقاد، محقق کو گورکن کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، نئی تنقید، ٤٦ )
٢ - بجو۔ (نوراللغات)
  • A grave digger;  the wild ass