انگریزی زبان کے اسما 'گورنر' اور 'جنرل' پر مشتعمل مرکب 'گورنر جنرل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "مجموعہ ضابطہ فوجداری" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - کسی مملکت کا حاکم اعلٰی جس کے ماتحت اس کے نائب (گورنر) ہوں، صوبہ دار، زیر انتظام اعلٰی، ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک اعلٰی عہدے دار کا نام جو ہندوستان یا کسی اور علاقے کا انتظامی سربراہ ہوتا تھا۔
"قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے گورنر جنرل مقرر ہوئے۔"
( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٣ )