فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گوشت' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوردن' سے مشتق صیغۂ امر 'خور' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'گوشت خور' بنا۔ ١٩١٠ء کو "مبادی سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔