صرف و نحو

( صَرْف و نَحْو )
{ صَر + فو + نَحْو }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکبِ عطفی ہے۔ عربی سے اردو میں دخیل دو اسمائے علم 'صرف' اور 'نحو' کے مابین 'و' بطور حرف عطف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "محصنات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - علم القواعد، زبان کے قواعد و ضوابط۔
"وہ فارسی کی صرف اور نحو اور اس کے ادب سے غالب کے مقابلے میں بہت زیادہ واقفیت رکھتے تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ١٦ )
  • قواعِد زَبان
  • 'Etymology and syntax'
  • grammar