انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٤ء میں "عملی جغرافیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - نقطہ، بُندکی، جو اعداد و شمار کے نقشہ جات میں صحیح مقدار کی تقسیم کے اندازے کے لیے لگاتے ہیں۔
"ڈاٹ کا طریقہ آج کل نقشوں میں مختلف اعداد و شمار دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے . مقامات نقشے میں خالی چھوڑ دیے جاتے ہیں۔"
( ١٩٦٤ء، عملی جغرافیہ، ٤١ )