ڈانٹ

( ڈانْٹ )
{ ڈانْٹ }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ لفظ 'ڈپٹ' سے بنائے گئے مصدر 'ڈَپْٹَنا' کے حاصل مصدر 'ڈاٹ' کا متبادل املا ہے جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٨٦١ء میں "کلیاتِ اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
واحد غیر ندائی   : ڈانْٹیں [ڈان + ٹیں (ی مجہول)]
جمع   : ڈانْٹیں [ڈان + ٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ڈانْٹوں [ڈان + ٹوں (و مجہول)]
١ - وہ سخت آواز جو کسی کو کسی کام سے باز رکھے، دھمکی، گھرکی، جھڑکی۔
"ہمیں ڈانٹ کھانے سے دلچسپی نہ تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٣٠ )