ڈالر

( ڈالَر )
{ ڈا + لَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Doller  ڈالَر

انگریزی زبان سے اسم ہے اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈالَرْز [ڈا + لَرْز]
جمع غیر ندائی   : ڈالَروں [ڈا + لَروں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کا سکہ جو امریکہ، کینیڈا وغیرہ کا قانونی سکّہ ہے اور مختلف قسم کی دھات سے بنتا ہے آج کل عموماً نوٹوں کی شکل میں رائج ہے۔
"اس میں سے اسی (٨٠) ڈالر گن کر نکالے۔"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، اُلٹی قبر، ١٠٣ )