انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩١٣ء میں "لکڑی کا باریک کام" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ہیرا، الماس، لوزائی شکل، وہ چوکور جو دو مثلوں کو اُنکے قاعدے پر جوڑنے سے بنتا ہے۔
"میر محبوب علی خان کا ایک ملازم یہودی تھا . جس نے جیکب نام کے ایک اور یہودی کو اپنے آقا سے متعارف کرایا اور ایک سو ساڑے بیاسی کیرٹ کے ڈائمنڈ کا سودا کرایا۔"
( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٨٣ )
٢ - [ تاش - کنایۃ ] اینٹ کا پتا۔
"ڈائمنڈ گنجفہ کے ایک پتے (اینٹ) اور ہیرے کے لیے مستعمل ہے۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٢١ )