ڈائیلاگ

( ڈائیلاگ )
{ ڈا + اے + لاگ }
( انگریزی )

تفصیلات


Dialogue  ڈائیلاگ

انگریزی زبان سے اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٢ء میں "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈائیلاگْز [ڈا + اے + لاگْز]
١ - مکالمہ، باہم گفتگو، تبادلہ خیال۔
"آدمی انسانوں کی بولی سمجھنے سے قاصر ہونے لگتا ہے پھر وہ پھولوں سے، جانوروں سے، موسموں سے ڈائیلاگ شروع کر دیتا ہے۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦٧ )