ڈپٹی کمشنر

( ڈِپْٹی کَمِشْنَر )
{ ڈپ + ٹی + کَمِش + نَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اسم 'ڈِپٹی' کے ساتھ اسی زبان سے اسم فاعل 'کمشنر' ملانے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٣ء میں "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حاکمِ ضلع۔
"شہر کے انگریز ڈپٹی کمشنر کے چوکیدار کو یہ یقین نہ تھا کہ صاحب کے کمرے میں نصب ٹیلی فون محض ایک آلۂ سماعت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِ راہ، ٤٠ )
  • Deputy Commissioner