بابل

( بابِل )
{ با + بِل }
( عبرانی )

تفصیلات


عبرانی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ قرین قیاس ہے کہ عربی کے ذریعے بالواسطہ طور پر اردو زبان میں داخل ہوا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ساحل قرات کا ایک قدیم شہر اور شہری ریاست جوکہ نمرود بن کوش بن حام بن نوح کا آباد کیا ہوا ہے۔ اصل میں نمرود کا نام بابل یا بیل یا بیلس تھا یہ شہر ہاروت، ماروت، دو فرشتوں کے قید، جادو، سکندر رومی کے مرنے اور اپنی تہذیب و ترقی کے باعث مشہور ہے۔
 سحر بابل کے دھوئیں آ کے، اڑائے میں نے نئے نیرنگ زمانہ کو دکھائے میں نے      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٦٥٤ )