ڈرامائی عنصر

( ڈَرامائی عُنْصَر )
{ ڈَرا + ما + ای + عُن + صَر }

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم صفت 'ڈرامائی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'عنْصر' ملانے سے مرکب توصیفی (ڈرمائی صفت اور عُنصر موصوف) بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٥ء میں "تاریخِ ادبِ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ڈرامے کے خاص اجزائے ترکیبی میں سے کوئی جز، مکالمہ، منظر کشی، حیرت انگیزی، سنسنی خیزی۔
"سودا نے اپنے مرثیوں میں . مکالمے سے بھی کام لیا اور کسی حد تک ڈرامائی عنصر کو بھی مرثیے میں شامل کیا۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخِ ادبِ اردو، ٢، ٧٠٨،٣ )