ڈپلومیٹ

( ڈِپْلومیٹ )
{ ڈِپ + لو (و مجہول) + میٹ (ی مجہول) }

تفصیلات


Diplomate  ڈِپْلومیٹ

انگریزی زبان کا لفظ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطورِ صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩١٢ء میں "روز نامچہ سیاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈِپلومیٹْس [ڈپ + لو (و مجہول) میٹْس (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ڈِپلومیٹوں [ڈپ + لو (و مجہول) +مے + ٹوں (و مجہول)]
١ - موقع شناسی سے کام لینے والا، زمانہ ساز، حکمتِ عملی میں ماہر۔
"صدر ایوب بات کرنے میں وہ نفاست اور مصلحت پسندی نہیں رکھتے تھے جو ایک ڈپلومیٹ کا خاصہ ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٧٨٨ )
٢ - رکنِ سفارت، سفارتکار، فنِ سفارت میں ماہر۔
"بھیّا صاحب بھی لندن میں تشریف رکھتے ہیں پاکستان ہاؤس میں ڈپلومیٹ ہیں۔"      ( ١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٤٨٢ )