ڈرائیور

( ڈَرائِیوَر )
{ ڈَرا + ای + وَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Driver  ڈَرائِیوَر

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٦ء میں "مضامینِ شرَر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈَرائِیوَرْز [ڈَرا + ای + وَرْز]
جمع غیر ندائی   : ڈَرائِیوَروں [ڈرا + ای + وَروں (و مجہول)]
١ - گاڑی چلانے والا۔
"میں نے بالکل سوچے سمجھے بغیر ہی کہہ دیا ڈرائیور کی ضرورت ہو گی۔"      ( ١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ٢٠٤ )