عربی زبان سے مشتق اسم 'عجیب' کے بعد 'اں' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی اسم 'خِلقت' لگانے سے مرکب 'عجیبُ الخلقت' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - حیرت انگیز بناوٹ کا، انوکھی شکل کا، اصول فطرت سے ہٹی ہوئی خلقت والا؛ وہ آدمی یا جانور جو بے ہنگم یا کریہہ النظر ہو اور اسے دیکھ کر ہنسی آئے یا خوف معلوم ہو یا عبرت حاصل ہو۔
"شامیانے تنے ہیں، قناتیں کھڑی ہیں۔ پردوں پر عجیب الخلقت شکلیں بنی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٣٣ )