عدالت عالیہ

( عَدالَتِ عالِیَہ )
{ عَدا + لَتے + عا + لِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عدالت' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی اسم 'عالیہ' لگانے سے مرکب 'عدالت عالیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "جغرافیۂ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی صوبے یا ریاست کی سب سے بڑی عدالت، ہائی کورٹ، حیف کورٹ۔
"انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت ماتحت کا نہیں بلکہ عدالت عالیہ کا ہے۔"      ( ١٩٥٦ء، شیخ نیازی، ١٩ )
  • High Court