عثمان

( عُثْمان )
{ عُث + مان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - آنحضرتۖ کے اصحابِ کبار میں سے ایک صحابی کا نام۔ آپ کے والد کا نام عفان تھا اور ابوعمر کنیت تھی۔ اسلام لانے کے بعد ابو عبداللہ کہلائے چونکہ آنحضرتۖ کی دو صاحبزادیاں آپ کے نکاح میں آئیں اس لیے ذوالنورین کا لقب ملا۔ متمول اور سخی تھے اس لیے آپ کو عثمان غنی بھی کہتے ہیں۔ آپ کا شمار عشرۂ مبشرہ میں ہے دو بار ہجرت فرمائی پہلے حبشہ کو پھر مدینہ کو، آپ کا تعلق خاندان بنی امیہ سے تھا۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے بعد آپ ہی خلیفہ منتخب ہوئے۔ 82 سال کی عمر میں شہید ہو کر وفات پائی۔"
"امیرالمومنین حضرت عثمان نے جواب دیا۔ دوستو! میں اپنے نفس کو آزما رہا ہوں۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٨٢ )