ڈسٹری بیوٹر

( ڈِسْٹْری بِیُوٹَر )
{ ڈِسْٹ + ری + بِیُو + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Distributor  ڈِسْٹْریبِیُوٹَر

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "آئینہ موٹر کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈِسٹْری بِیُوٹَرْز [ڈِسْٹ + ری + بِیُو + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : ڈِسٹْری بِیُوٹروں [ڈِسْٹ + بِیُو + ٹَروں (و مجہول)]
١ - بانٹنے والا، تقسیم کنندہ، تجارتی مال کا تھوک بیوپاری۔
"ڈسٹری بیوٹر تو سوائے زبردست ہٹ کے کسی فلم میں منافع نہیں رکھاتا۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٣٣ )
٢ - [ سائنس ]  اگنیشن سٹسم میں وہ گرنقدر پُرزہ جو متعدد کام سر انجام دیتا ہے، ہر اسپارک پلگ کو صحیح لمحے پر ہائی وولٹیج پہنچاتا ہے۔
"بعض انجنوں کے آئل پمپ کو ڈسٹری بیوٹر کی شافٹ سے چلایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، پٹرول انجن، ١٦٩ )