ڈسٹرکٹ جیل

( ڈِسْٹِرِکْٹ جیل )
{ ڈِس + ٹِرِکْٹ + جیل (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم 'ڈسٹرکٹ' کے ساتھ اسی زبان سے ایک اور اسم 'جیل' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ جو اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
١ - ضلع کا قید خانہ، ضلعی جیل۔
"ڈسٹرکٹ ضلع کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے مرکبات ڈسٹرکٹ بورڈ، ڈسٹرکٹ جیل، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وغیرہ بھی مرّوج ہیں۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٦٩ )