ڈسک

( ڈِسْک )
{ ڈِسْک }
( انگریزی )

تفصیلات


Desk  ڈِسْک

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٧ء میں "فلسفہ نتائجیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ڈِسْکوں [ڈِس + کوں (و مجہول)]
١ - لکھنے کی میز، ڈھلوان میز جو اسکولوں اور منشیوں کے لیے خاص طور پر مستعمل ہے۔
"لکھنے کے اس ڈسک کی صفات لکڑی کے ساتھ اور میرے اس کوٹ کی صفات 'اون' کے ساتھ قائم ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، فلسفۂ نتائجیت (ترجمہ)، ٤٣ )
٢ - شیشہ کی الماری نما میز یا تختہ۔
"پھر سب اپنی اپنی نقدی اس کے ڈسک پر دھرتے جاتے وہ حساب لگاتی۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٤٣ )