کرپشن

( کَرَپْشَن )
{ کَرَپ + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Corruption  کَرَپْشَن

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٢ء کو "ط ظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - برائی، خرابی، بدعنوانی نیز رشوت خوری۔
 کرپشن مٹانے کی ہر محکمے سے عبث آپ سوگند کھائے ہوئے ہیں      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٦٤ )