عدالت دیوانی

( عَدالَتِ دِیوانی )
{ عَدا + لَتے + دی + وا + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عدالت' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'دیوان' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'دیوانی' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "کتاب الآخر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ عدالت (کچہری) جس میں جائداد یا حق کے مقدمات کا فیصلہ کیا جائے۔
"١٨٣٩ء میں صدر عدالت دیوانی اور نظامت میں بھی اسے سرکاری حیثیت حاصل ہو گئی۔"      ( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٥٦ )
  • A court of civil jurisdiction
  • civil court