عجائب گھر

( عَجائِب گَھر )
{ عَجا + اِب + گَھر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عجائب' کے ساتھ ہندی سے ماخوذ اسم 'گھر' لگانے سے مرکب 'عجائب گھر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - وہ مکان جہاں عجیب و غریب و نادر چیزیں لوگوں کے دکھانے کے لیے رکھی جائیں۔
"اس گھڑی مجھے اپنے شہر کا عجائب گھر یاد آیا۔"      ( ١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١٢٩ )
  • A museum