کدھر

( کِدَھر )
{ کِدَھر }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - کس طرف، کہاں، کس جگہ۔
"کہاں، کدھر تعین مکان کی طلب کے واسطے آتے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القوائد (حصہ نحو)، ١٠ )
٢ - کس شمار میں، کس گنتی میں (قدیم)۔
"جو لگیا ادھر، بچارے ماں باپ کدھر۔"      ( ١٦٣٥ء، سب رس، ٣ )
٣ - کہیں، کسی طرف۔
"مجھے چھوڑ دو کہ یہ کئی ایک دم جو بچے ہیں، انھے لے کدھر ہی نکل جاؤں۔"      ( ١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٦٧ )
٤ - نہیں، استفہام انکاری۔
 جوں شمع تمام شب ہے رونا جلنا ہے یہاں کدھر ہے سونا      ( ١٨٠٦ء، ایمان، ایمان سخن، ٩٤ )
  • where? whither? In what direction?