تفصیلات
Crockery کَراکَری
انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٦ء کو "خانہ داری" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مٹی یا چینی کے برتن۔
"مال میں کٹلری، کراکری، قیمتی قالین اور دوسرا آرائشی سامان شامل تھا۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٨٥ )