کالا ناگ

( کالا ناگ )
{ کا + لا + ناگ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد سنسکرت زبان ہی کا اسم 'ناگ' ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سیاہ رنگ کا سانپ۔
"ناجا ٹرائی پوڈی انیس (کالا ناگ) Cobra۔"      ( ١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٧٧ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - [ مجازا ]  ظالم، موذی، ایذارساں، تکلیف دہ۔
 حسن ان کا ہے میٹھا زہر یہ گورے ہیں کالے ناگ      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٣٨ )