کالا جادو

( کالا جادُو )
{ کا + لا + جا + دُو }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد فارسی اسم 'جادو' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٥ء، کو "سائنسی انقلاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایسا جادو یا منتر جو شیطان کی استعانت سے کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے، سفلی عمل۔
"جہاں تک کالے جادو اور شیطانی عمل کا تعلق ہے اس کے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے ہمیں اس معاشرے کا اندازہ کرنا پڑے گا۔"      ( ١٩٨٥ء، سائنسی انقلاب، ١٤٧ )
  • Black magic