کالا علم

( کالا عِلْم )
{ کا + لا + عِلْم }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد عربی زبان کا اسم 'علم' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "جہانِ دانش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - جادو ٹونے اور گنڈوں کا علم، سفلی علم، کالا جادو۔
"البتہ جعلی صوفیا سے نفرت کرتا ہوں جو مسمریزم ہپناٹزم اور کالے جادو کے بل پر خود کو ولی منواتے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، جہان دانش، ٣٠٣ )
  • Necromancy