کالا بھجنگ

( کالا بُھجَنْگ )
{ کا + لا + بُھجَنْگ }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد ہندی صفت 'بجنگ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - نہایت کالا، کالا بھٹ، بالکل کالا۔
تھا تو وہ کالا بھجنگ حبشی لیکن اس کا دل آئینے کی طرح شفاف تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤ )
  • Black as a snake
  • very black
  • jet black