کالا پتھر

( کالا پَتَّھر )
{ کا + لا + پَتھ + تَھر }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد ہندی اسم 'پتھر' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حجر اسود (جو خانۂ کعبہ میں نصب ہے اور اسے طوافِ کعبہ کے وقت بوسہ دیتے ہیں)۔
"بوسہ دیئے مکے کے کانداں میں کالے پتھر کول۔"      ( ١٦٠٣ء، شرح تمہیدات ہمدانی (ترجمہ) ١٥٥ )
٢ - [ جغرافیہ ]  آتش فشانی لاوے سے بنی ہوئی سیاہ رنگ ستون نما چٹان جو بیشتر زمین کی ستونی تہوں میں پائی جاتی ہے۔
"اگر پگھلا ہوا مادہ برکانی مادے کی طرح نکال ہے اور ہوا سے مل کر لاوے کی طرح اس کے نالے بہے ہیں تو سرد ہو کر اس سے ٹھوس چٹانیں بنیں جیسے باسلٹ . اور کالا پتھر۔"      ( ١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ٥ )