کچھوا

( کَچْھوا )
{ کَچھ + وا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کَچْھوے [کَچْھ + وے]
جمع   : کَچْھوے [کَچْھ + وے]
جمع غیر ندائی   : کَچْھووں [کَچْھ + ووں (واؤ مجہول)]
١ - ایک چار پاؤں کا آبی جانور جس کا جسم ایک سخت خول میں چھپا رہتا ہے۔
"چھپکلیاں، گرگٹ، سانپ، کچھوا یا تانبیل، مگر یا گھڑیال۔"      ( ١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانات، ٤٤٨ )
  • باخَر
  • کَشْتوک
  • A tortoise
  • a turtle (low land)