کچا دودھ

( کَچّا دُودْھ )
{ کَچ + چا + دُودْھ }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کچا' کے بعد ہندی سے ماخوذ اسم 'دودھ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨١ء کو "مجموعہ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بغیر ابال ہوا، بغیر پکایا ہوا دودھ، (مجازاً) خطا اور سہو، بھول چوک۔
"مٹیاروں کے رنگ میں دہکتے لہو کی سرخی اور کچے دودھ کی سفیدی گندم گوں ہو گئی تھی۔"      ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ١٨ )
  • un-boiled milk