کچا کام

( کَچّا کام )
{ کَچ + چا + کام }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کچا' کے بعد فارسی اسم 'کام' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عارضی کام، ناپائیدار کام، نامکمل کام، ناسمجھی کی بات، کچاراگ۔
"اسی لیے کہتا ہوں مجھے بچہ سمجھنا چھوڑ دو، میں کبھی کچا کام نہیں کرتا۔"      ( ١٩٨٠ء، وارث، ٤٧ )