کتھک

( کَتَھک )
{ کَتَھک }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "کلیات حسرت (جعفر علی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - (ہندو) گانے بجانے اور ناچنے کا کام کرنے والوں کی ایک ذات کا نام، گویّا، نچنیا، ناچنے والا لڑکا۔
"کاٹھیا واڑی کتھک ایسے غائب ہوئے کہ نہ جانے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔"      ( ١٩٤٠ء، جاڑے کی چاندنی، ٨٦ )
٢ - [ مجازا ]  گیت میں تعریف کرنے والا، مدح خواں۔ (فرہنگ آصفیہ)
٣ - لوک ناچ کی ایک قسم جس میں جسم کی حرکات و سکنات یعنی اداکاری کے ذریعے قصہ یا کہانی کی منظر کشی کی گئی ہے۔
"دلّی" میں اعلٰی رقص کا رواج نہ ہونے کے برابر تھا لیکن کتھک کی روایت سے بھاؤ تاؤ بتانا داخل فن ہو چکا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، دو ادبی اسکول، ٢٦١ )
  • Narrator;  a professional story-teller;  a kind of singer or bard;  chief actor;  a dancing boy