کچنار

( کَچْنار )
{ کَچ + نار }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَچْناروں [کَچ + نا + روں (و مجہول)]
١ - ایک قدر آور درخت جس میں کا سنی اور سرخ پھول کھلتے ہیں اور اس کی کلیاں بطور ترکاری پکا کر کھائی جاتی ہیں۔
"دور دور تک سیمل کچنار اور میووں کا جنگل چلا گیا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٢٦٦ )
  • the mountain ehony
  • Bauhinia variegate (the flowers of which are a delicate vegetable)