کرتا

( کُرْتا )
{ کُر + تا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اسعتمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٣ء کو "دیوانِ فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کُرْتے [کُر + تے]
جمع   : کُرْتے [کُر + تے]
جمع غیر ندائی   : کُرْتوں [کُر + توں (واؤ مجہول)]
١ - اوپر کے جسم پر پہننے کا قدیم وضع کا ڈھیلا ڈھالا، چھوٹے دامن اور پوری آستینوں کا لباس جس کے کف نہیں ہوتے۔
"اپنا کرتا اتار کر اسے دیا اور ایک ہزار درہم کچھ بڑھ کر نقد عطا فرمائے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٧١ )