گھاٹی

( گھاٹی )
{ گھا + ٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


گھٹ+اکا  گھاٹی

سنسکرت زبان میں 'گھٹ' اور 'اکا' سے ماخوذ 'گھاٹی' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : گھاٹِیاں [گھا + ٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : گھاٹِیوں [گھا + ٹِیوں (و مجہول)]
١ - دوپہاڑوں کے بیچ کا راستہ، درہ، وہ میدان یا نشیبی زمین جو پہاڑوں یا پہاڑوں کے درمیان واقع ہو، پہاڑوں، کا نشیب۔
"گھاٹیوں پر چھائے ہوئے صنوبر ہواؤں میں جھومتے اور موروں کے رنگ برنگے پرا دھر ادھر اڑتے رہتے۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٤١٨:٢ )
٢ - پروانۂ راہداری جو محصول ادا کرنے کے بعد دیا جاتا ہے، ورنہ، چالان۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
  • دَرّہ
  • حَلَق