اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لہنگا
"چولستانی خواتین گھاگرے پر کسی ہوئی مختصر چولی پہنتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، چولستان، ٣١ )
٢ - ایک پودے کا نام۔ (فرہنگ آصفیہ)
٣ - ہلکی نیلی رنگت اور سرخ آنکھ والا کبوتر جو کابلی کبوتر کی قسم کا ہوتا ہے۔
سیمابیے، اور گھاگھرے، تنبولیے پان لال کچھ اگرئی، اور سرمئی اور عنبری اور خالی
( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢، ٨٦:٢ )
٤ - ایک دریا کا نام جسے سر جو بھی کہتے ہیں۔
گھاگرا کے پاس باڑا ہو اگر کوئی وسیع بیل رکشا کی نمائش کا وہاں ہو انصرام
( ١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٣:٢٧٩ )
٥ - ایک کھلونا، جھنجھنا۔ (جامع اللغات، پلیٹس)