اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - چمڑے، کپڑے یا ربڑ وغیرہ کا وہ گولہ جس سے بچے کھیلتے ہیں اور ہاکی، کرکٹ یا ٹینس وغیرہ کے کھیل میں مختلف جسامت کا استعمال ہوتا ہے، گوئے۔
"اس کے پاس گالف کھیلنے کی کچھ گیندیں تھیں۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٤٨ )
٢ - گیندے کا پھول، زرد رنگ کا پھول۔
گیند نے اپنا بنایا رنگ زرد سن رہی تھی زعفران آ اوس کا درد
( ١٨٣٩ء، مثنوی خزانیہ، ٥ )
٣ - روشنی کا گولا (جو اکثر میدان جنگ میں پھینکا جاتا تھا)۔
غیروں سے تم نے پیچ لڑائے پتنگ کے شعلے ہماری آہوں کے ہیں گیند جنگ کے
( ١٨٩٢ء، شعور (نوراللغات) )
٤ - دیوالی میں چراغ کی طرح چلانے کا گولہ جس کے اندر کا ایک تار نکال کر تیل کی کپی سے متصل کر دیتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
٥ - لکڑی وغیرہ کا گول قالب جس پر پگڑی وغیرہ لپیٹ کر درست کی جاتی ہے۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)