گیپ

( گَیپ )
{ گَیپ (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Gape  گَیپ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "چلتا مسافر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : گَیپْس [گَیپْس (ی لین)]
١ - وقفہ، فاصلہ، خلا۔
"خواتین و حضرات توجہ فرمائیے گیپ یعنی بہت بڑا وقفہ اندھیرے غاروں سے زیادہ بھیانک خلا۔"      ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٩٠ )