"اسے پڑھتے ہوئے ایک بے ساختہ گویائی کے شدید خلوص کا احساس ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چو، ٥٣ )
٢ - بولنے کی طاقت، ناطقہ۔
"اس لیے نہیں کہ نحیف رنزار ہو اور گویائی سے محروم ہو۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٠٠ )
٣ - خوش گفتاری، خوش کلامی، شگفتہ۔
"ان کی شاعری کا معیار . تازہ نفس، بے دل گویائی کے لحاظ سے دنیا کی ترقی یافتہ زبانوں کے ہم عصر شعرا میں اپنا جادو رکھتا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چلو، ٩ )