گہرا رنگ

( گہْرا رَنْگ )
{ گَہ (فتحہ مجہول گ) + را + رَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'گہرا' کے ساتھ فارسی اسم 'رنگ' لگانے سے مرکب 'گہرا رنگ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "دیوان شوق قدوائی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شوخ، تیز یا گاڑھا رنگ، گاڑھا رنگ جس میں سیاہی نمودار ہو۔
 حنا تو دے نہیں سکتی ہے اتنا گہرا رنگ کسی کو راہ میں تلووں سے تو کچل آیا      ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٥١ )
  • deep colour;  dark shade of a colour