١ - باچھیں پھٹنا
ہونٹوں کے کنارے کا چرنا، اتنا زیادہ کھلنا کہ تکلیف محسوس ہونے لگے۔"زماہیاں( جماہیاں) آتے آتے باچھیں پھٹی جاتی ہیں۔"
( ١٩١٥ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، ١١٤ )
٢ - باچھیں کھلنا
بے حد خوش ہونا، خوشی میں بہت ہنسنا۔ ہر گالی پہ پیسہ ملتا ہے ہر پھبتی پہ باچھیں کھلتی ہیں یہ مشغلہ جب سے ان کا ہے" خورسند" بھی ہیں "خوشحالی" بھی ہیں
( ١٩٣٨ء، چمنستان، ظفر علی خان، ١٩٠ )
٣ - باچھیں آنا
ہونٹوں کے کونوں کا پھٹنا یا پک جانا، باچھوں میں ننھی ننھی پھنسیاں نکلنا۔