صلوۃ

( صلوٰۃ )
{ صَلات (ا بشکل و) }
( عربی )

تفصیلات


صل  صلوٰۃ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : صَلْوات [صَل + وات]
١ - نماز (مسلمانوں کی)
"ایک دوسری روایت میں صیام رمضان اور صلٰوۃ کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ٣٧٥:٣ )
٢ - خدا کی رحمت، درود و سلام (عموماً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر)۔
  • دعا
  • سلام
  • نماز
  • رحمت
  • بخشش
  • Prayers
  • benedictions