عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی زبان میں اسم 'صلہ' کے آخر پر 'ہ' ہونے کی وجہ سے 'ء' زائد بڑھایا گیا اور کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم مجرد 'رحم' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صلہ' مضاف اور 'رحم' مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔