عربی زبان سے مرکب اضافی 'صلہ رحم' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے 'صلہ رحمی' حاصل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٧ء کو "اجتہاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"حضرت عثمان . کے عہد میں بنی امیہ کو کثرت سے بڑے بڑے عہدے اور بیت المال سے وظیفے دیے گئے . ان کے نزدیک یہ صلۂ رحمی کا تقاضا تھا۔"
( ١٩٧٣ء، جماعتِ اسلامی عوامی عدالت میں، ١٣٣ )