١ - عتاب میں آنا
غصے میں آنا، ناراض ہونا، غضب میں آنا۔ آوے اگر وہ شوخ ستمگر عتاب میں جرات جواب کی نہ رہے آفتاب میں
( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١٥٤۔ )
معتوب ہونا، غیظ ہ غضب کا ہدف بننا، سرزنش پانا۔ یہی ڈر تھا اسے غصہ نہ اے دل پیار میں آئے ترا تو کچھ نہ بگڑا ہم عتاب یار میں آئے
( ١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٧٢۔ )