عبید

( عُبَید )
{ عُبَید (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عبد  عَبْد  عُبَید

عربی زبان سے مشتق اسم 'عبد' کی تصغیر 'عبید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مصغر ( مذکر - واحد )
١ - عبد کی تصغیر، چھوٹا سا غلام، کمتر بندہ، عاجز بندہ۔
 بتا کے ملک و سیاست کو آلۂ تعذیب بنائیں بندۂ آزاد کو عبید دِرَم      ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ١١٥ )
  • a servant
  • a slave
  • a devotee